crossorigin="anonymous"> روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی - societynewspk

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی،

ڈالر 9.58 روپے کمی سے 228.80 روپے کا ہوگیا۔

 

کراچی (سوسائٹی نیوز)

بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی نوعیت کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 229روپے سے بھی نیچے آگئے اور اوپن ریٹ 229روپے کی سطح پر آگئے۔

کاروباری دورانیے میں وقفے وقفے سے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 228روپے کی سطح پر آگئے تھے تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9.58روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 228.80روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 11.50روپے گھٹ کر 229روپے کی سطح پر بند ہوئی

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button