ریاست مخالف کوئی مارچ ہوا تو سختی سے نمٹیں گے۔ رانا ثناء اللہ کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

ریاست مخالف کوئی مارچ ہوا تو سختی سے نمٹیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے 25 مئی کے خونی مارچ کے اعلان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے اسلحہ کے ساتھ اسلام آباد پر حملے کا سختی سے نوٹس لیا اور تشویش کا اظہار کیا۔

 

کابینہ نے پاکستان کے عوام کو اس لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر مبارکباد دی اور قانون نافذ کرنے والے تمام اہلکاروں کو اپنے فرائض بخوبی انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

 

وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان کا بھی نوٹس لیا اور شدید تشویش کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہم پوری قوت کے ساتھ ریاست اور وفاقی دارالحکومت پر حملہ کریں گے۔

 

کابینہ نے میڈیا اور وزارتِ اطلاعات کی جانب سے ان مسلح جتھوں اور اِن کے اصل چہروں کے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

 

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اجلاس کو باور کرایا کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

وزیر داخلہ نے کابینہ کو بتایا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی بلکہ ریاست مخالف سوچی سمجھی سازش تھی۔ خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پی ٹی آئی نے ایک دن پہلے کے پی ہاؤس میں مسلح جتھوں کو جمع کیا، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بھی پولیس پر حملہ کیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button