سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا
ملتان (سوسائٹی نیوز)
ن لیگ کے سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر نے کہا ہے کہ اپنے انتخابی حلقہ NA-157 کے ضمنی الیکشن میں ہر صورت عوامی امنگوں اور اپنے گروپ کے دوستوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے حصہ لیں گے۔
مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو اس بارے آگاہ کرچکا ہوں کہ میری انتخابی سیاست روز اول سے وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف ہے،پارٹی مجھے ٹکٹ دے انشاءاللّٰہ سیٹ جیت کر دو گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے گروپ کے تمام دوست PDM کے امیدوار کو کسی قیمت سپورٹ کرنے کیلئے آمادہ نہیں، میرے لیئے سب سے اہم اپنے دوست و احباب کی رائے ہیں،جنہوں نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی قاور کامیابی دلائی۔