Trending

سابق ایم پی اے چوہدری اقبال گجر کا فرح خان کو بہو تسلیم کرنے سے انکار

فرح خان کو کبھی بہو تسلیم نہیں کیا اور ان کے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں

لاہور (سوسائٹی نیوز)
سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری اقبال گجر نے فرح خان کو بہو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چودھری اقبال گجر کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو فرح خان سے متعلق نئے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔چودھری اقبال گجر کا کہنا ہے کہ میں نے فرح خان کو کبھی بہو تسلیم نہیں کیا اور ان کے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کیسے اس طرح کی خاتون کے چنگل میں آگئے ہیں ؟ یہ خواتین کا ایک گروپ ہے جو رائزنگ اسٹارز کو قابو کرلیتا ہے۔ فرح نے میرے بیٹے کو بہکایا اور باغی کرکے شادی کی تھی۔سابق ایم پی اے نے کہا کہ فرح خان کا خاندانی پس منظر کیا ہے مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button