crossorigin="anonymous"> سابق قومی فٹبال گول کیپر چوہدری محمد جہانگیر کی چھٹی برسی گزشتہ روز منائی گئی - societynewspk

سابق قومی فٹبال گول کیپر چوہدری محمد جہانگیر کی چھٹی برسی گزشتہ روز منائی گئی

ملتان ( سوسائٹی نیوز )
پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر چوہدری محمد جہانگیر کی چھٹی برسی گزشتہ روز منائی گئی۔ اس سلسلے میں پہلی تقریب ملتان میں ان کے آبائی گھر اقبال سڑیٹ نواں شہر میں جبکہ دوسری تقریب آئر لینڈ میں مقیم ان کے صاحبزادوں کی رہائشی گاہ پر ہوئی۔ قرآن خوانی کے بعد مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی گئی۔
چوہدری محمد جہانگیر 1961 سے لیکر 1963 تک پاکستان فٹبال ٹیم کے گول کیپر رہے۔ آپ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انڈونیشیا.. تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے خلاف ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔ آپ آئر لینڈ میں مقیم پاکستانی نژاد محمد سلیم شاہ جہاں اور محمد یاسین کے والدہ اور روزنامہ خبریں ملتان کے سینئر سب ایڈیٹر اور سابق جوائنٹ سیکرٹری ملتان پریس کلب اظہار عباسی کے سسسر ہیں۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button