سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی انکوائری شروع

تحفے میں ملنے والے قیمتی ہار کو زلفی بخاری کے ذریعے 18کروڑ میں بیچ کر خزانے میں چند لاکھ جمع کرانے کا انکشاف،ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
عدم اعتماد سے ہٹائے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردی گئی۔باوثوق ذرائع کے مطابق عمران خان کو غیر ملک سے تحفے میں ملنے والے قیمتی ہیروں کے ہار کو توشہ خانہ میں رکھنے کی بجائے زلفی بخاری کی مدد سے اٹھارہ کڑوڑ روپے کا لاہور کے ایک جیولر کو فروخت کرنے اور توشہ خانہ میں چند لاکھ جمع کروانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحفے میں ملنے والے ہار کو زلفی بخاری کے ذریعے لاہور میں ایک بڑے جیولر کو فروحت کیا گیا،لاہور کے بڑے جیولر نے ہار اٹھارہ کروڑ روپے مالیت میں خریدا تھا ، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کی جانب سے اس ہار کے توشہ خانہ میں چند لاکھ روپے جمع کروائے گئے تھے، واضح رہے کہ بطور وزیر اعظم ملنے والے تحائف کو توشہ خانہ میں جمع کروانا ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق تحفے کی آدھی قیمت ادا کر کے توشہ خانہ سے تحائف کو اپنے پاس رکھا جا سکتا ہے ، عمران خان نے اٹھارہ کروڑ کا ہار بیچا اور چند لاکھ توشہ خانہ میں جمع کروائے جو غیر قانونی تھا ۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button