crossorigin="anonymous"> سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کا انتقال - societynewspk

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کا انتقال

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کا انتقال

 

لاہور (سوسائٹی نیوز)

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی لاہورمیں انتقال کر گئے۔سردار آصف احمد علی کافی عرصے سے علیل تھے، ان کی عمر 82سال تھی ۔

 

سردارآصف احمد علی علالت کے باعث کافی عرصہ سے سیاست سے کنارہ کشی کر چکے تھے، ان کا تعلق ضلع قصور سے تھا اورانتخابی حلقہ بھی وہیں تھا ،آصف احمد علی کا شمار بردبار سیاست دانوں میں ہوتا تھا ۔

 

سردارآصف احمد علی1940 میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم لارنس کالج گھوڑا گلی سے اوراعلی تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور اور سینٹ جونز کالج آکسفورڈ سے حاصل کی۔

وہ 1985 سے 2008 تک چار بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ 1993 سے 1996 تک بے نظیر بھٹو کے دور میں وزیر خارجہ رہے۔

 

مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ 20 مئی ان کی رہائشگاہ احمد ٹاون نزد کچی کوٹھی رائیونڈ روڑ لاہور میں دو بجے دوپہر ادا کی جاۓ گی اور کل سہ پہر 4 بجے آبائی گاوں ہیڈبلوکی بونگہ مالا میں بھی نماز جنازہ ادا کی جاۓ گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button