crossorigin="anonymous"> سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیراہتمام مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تانگوں،بیل گاڑیوں اور گدھا ریڑھیوں پر احتجاجی ریلی - societynewspk

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیراہتمام مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تانگوں،بیل گاڑیوں اور گدھا ریڑھیوں پر احتجاجی ریلی

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیراہتمام مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تانگوں،بیل گاڑیوں اور گدھا ریڑھیوں پر احتجاجی ریلی

 

ملتان (سوسائٹی نیوز)

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سفاکانہ اضافہ کے خلاف چیرمین رانا محمد فراز نون کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ سے پریس کلب تک تانگوں, بیل گاڑیوں اور گدھا ریڑھیوں پر مشتمل احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں حکومت کے خلاف مہنگائی بڑھانے کی پرزور مذمت کی گئی اور حکومت پاکستان کو ریاست چلانے میں ناکامی پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا.

 

رانا فراز نون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند ہفتے قبل نون لیگ, پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ کیے تھے اور اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اتحادی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کی چیخیں نکلوا دیں. سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی حکومت کی ناکامی اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رکھے گی ہم انتخابات کو ملک میں جاری سیاسی بحران کا حل سمجھتے ہیں.

 

احتجاجی ریلی میں عنایت اللہ مشرقی, عبدالباری جعفری, عبدالستار تھہیم,حانیہ خان، صائمہ خان،رانا سلیم عباس ایڈووکیٹ, اسلم مغل, ملک ظفر ہانس, یوسف کھرل, ناصر سیال, میاں عرفان سیال, اکبر ہانس, شیراز بلوچ ,شوکت وڑائچ, ندیم شاہ و دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button