سعودی عرب سے 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت نہ ہونے کا انکشاف

سعودی عرب سے 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیشرفت نہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (سوسائٹی نپیش رفت نہ ہونونے کا انکشاف یوز)
سعودی عرب سے8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر کوئی پیشرفت نہ ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاونٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ آئل ریفائنری پالیسی نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں ہوسکی۔ سعودی شہزادے نے دورہ پاکستان کے موقع پر آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ سعودی عرب نےحب اور گوادر میں آئل ریفائنری قائم کرنا تھی۔ ریفائنری پالیسی کا ڈرافٹ گزشتہ ماہ تیار کیا تاہم مزید 2ماہ درکار ہیں، ریفائنری پالیسی کی تیاری میں ایک سال سے زائد کا وقت لگا ہے۔
چیئرمین اوگر نے کہا کہ آخری آئل ریفائنری 2002 میں لگی تھی ریفائنری پالیسی پرانی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا کہ آئل ریفائنری کی کپیسٹی نہ ہونے سے 70 فیصد پٹرول اور ڈیزل درآمد کیا جاتا صرف 30فیصد فِنشڈ پراڈکٹس ریفائنریز سے حاصل کی جا رہی ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ سعودیہ عرب سے صرف کروڈ آئل موخر ادائیگیوں پر ملتا ہے۔ سعودی عرب سے پٹرول اور ڈیزل موخر ادائیگیوں پر نہیں ملتا۔