Trending

سعودی عرب کا رواں سال 10لاکھ افراد کو حج کی اجازت دینے کا اعلان

رواں سال 65برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا

ریاض( سوسائٹی نیوز )
سعودی عرب نے رواں برس 10 لاکھ افراد کوحج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 10 لاکھ عازمین حج ادا کر سکیں گے۔کورونا وبا کے باعث گزشتہ 2برسوں میں عازمین کی تعداد کم کردی گئی تھی۔رواں سال 65برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔سعودی وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کوسعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال 58ہزار745 عازمین نے حج ادا کیا تھا۔ کورونا وائرس سے قبل عازمین حج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرجاتی تھی۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button