crossorigin="anonymous"> سپریم کورٹ نے ہمیں تحفظ نہ دیا تو پہیہ جام اور شٹرڈاون کے آپشنز بھی موجود ہیں۔ عمران خان - societynewspk

سپریم کورٹ نے ہمیں تحفظ نہ دیا تو پہیہ جام اور شٹرڈاون کے آپشنز بھی موجود ہیں۔ عمران خان

سپریم کورٹ نے ہمیں تحفظ نہ دیا تو پہیہ جام اور شٹر ڈاون کے آپشن بھی موجود ہیں۔ عمران خان

 

پشاور (سوسائٹی نیوز)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں پروٹیکشن نہیں دیتی تو ہماری دوسری اسٹریٹیجی ہو گی۔ ہمارےپاس دیگر آپشنز بھی ہیں جس میں پہیہ جام،شٹرڈاؤن بھی ہے۔

 

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بتا دے ملک میں پرامن احتجاج کی اجازت ہے یا نہیں؟ کیا جمہوریت ہے یا آمریت، ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت ہے یا نہیں ؟ ملک آج فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے اگر ادارے اپنا کام نہیں کریں گے تو عوام کے سامنے بےنقاب ہو رہے ہیں۔

 

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کریگا کہ تو یہ جمہوریت نہیں۔ آئین ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتاہے ۔یہ ٹرائل سپریم کورٹ کا بھی ہے،فیصلے کے باوجود ہم پر تشدد کیا گیا ۔خواتین کیساتھ احتجاج میں اس قسم کا سلوک میں نےکبھی نہیں دیکھا۔ آج بھی کہتا ہوں لوگوں کو نہ روکا گیا تو 20لاکھ سے زائد لوگ نکلیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک آج فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے اگر ادارے اپنا کام نہیں کریں گے تو عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے اور سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کرے گا تو یہ جمہوریت نہیں ہے۔ ہمیں آئین پر امن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button