crossorigin="anonymous"> سپریم کورٹ: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ مسترد،چوہدری پرویز الہی وزیراعلی پنجاب ہوں گے - societynewspk

سپریم کورٹ: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ مسترد،چوہدری پرویز الہی وزیراعلی پنجاب ہوں گے

سپریم کورٹ:ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم،
چودھری پرویز الہی وزیراعلی پنجاب ہوں گے

اسلام آباد( سوسائٹی نیوز )
سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیدی۔ چودھری پرویز الہی وزیراعلی پنجاب ہوں گے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس سے متعلق فیصلے میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہم نے شارٹ آرڈر لکھا ہے جو گیارہ صفحات پر ہے۔ درخواست سماعت کیلئے منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے پرویزالہی کی درخواست منظور کر لی۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ غیر آئینی قرار دیدی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز الہی نے 186 ووٹ لیے۔ حمزہ شہباز شریف وزیر اعلی منتخب نہیں ہوئے۔ حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے ۔ چوہدری پرویز وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب وزیراعلیٰ پرویزالہی کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ حمزہ شہباز وزارت اعلی کا دفتر چھوڑ دیں۔ صوبائی وزراء بھی اپنے دفاتر چھوڑ دیں۔ جو معاون خصوصی اور دیگر لوگوں کو عہدے دیئے گئے وہ بھی غیر قانونی ہیں وہ فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں۔

قبل ازیں چیف جسٹس کا کہنا تھا آرٹیکل تریسٹھ اے کی تشریح کا معاملہ طے ہو چکا، مزید تشریح کی ضرورت نہیں، بلاشبہ پارٹی سربراہ کا اہم کردار ہے، اختیارات اسی کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں لیکن ووٹنگ کیلئے ہدایات پارلیمانی پارٹی کا سربراہ جاری کرتا ہے۔ فریق دفاع کی طرف سے جو مواد فراہم کیا گیا وہ قابل ستائش ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی کوشش اچھی لیکن تشریح درست نہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button