crossorigin="anonymous"> سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے میں آئین کی فتح ہوئی۔ملک رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ - societynewspk

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے میں آئین کی فتح ہوئی۔ملک رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ

عدالت کے فیصلے سے انصاف کی جیت ہوئی اور ملک سے بے یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہوا۔ ملک آصف رجوانہ

ملتان( سوسائٹی نیوز )
سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے آئین کی فتح ہوئی ہے، بے یقینی اور نظریہ ضرورت کا خاتمہ ہوا ہے۔ جتنے دن کیس کی سماعت ہوئی شروع سے آخر تک میں سپریم کورٹ میں موجود تھا اور تما م قانونی کاروائی سے منسلک رہا اور قائد میاں شہبازشریف سے بھی اس سلسلہ میں قانونی گفتگو ہوتی رہی، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اور اسمبلی کی تحلیل وزیر اعظم کا خطاب یہ سب کچھ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا سکرپٹ تھا اور تمام کام منٹوں میں ہو گیا جو انتہائی حیران کن صورت حال تھی۔
حالیہ فیصلہ پاکستان کی عدلیہ کا ایک تاریخی فیصلہ ہے مگر مجھے خدشہ ہے کہ عمران خان مزید بحران پیدا کرنے کی کوشش کریں گے جو کہ ملک کی جمہوریت، سیاست اور معیشت کومزید خراب کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد ایک آئینی طریقہ ہے جو کہ آئین میں موجود ہے مگر اپنی کرسی بچانے کے لئے ایک سازشی منصوبہ بنا کر آئین کو توڑنے کی کوشش کی گئی جس کو اعلی عدلیہ نے ناکام بنا دیا ہے اب عمران خان ملک کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں اور الیکشن میں اپنی قسمت آزمائیں ورنہ خدانخواستہ آپ کی لگائی گئی آگ ملک کو مزید اپنی لپیٹ میں لے لے گی وسیع تر قومی مفاد کے لئے اپنی انا اور تکبر کو ختم کرتے ہوئے فیصلہ کریں۔
اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر پی پی 214 انجئینر ملک آصف رجوانہ ایڈووکیٹ نے عدالتی فیصلے کو پاکستان اور عوام کی کامیابی اور آئین اور قانون کی بالادستی قرار دیا انہوں نے کہا کہ تاریخی فیصلہ سے پاکستان اور آئین کا دفاع ہوا ہے اور انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ اس فیصلے سے ملک سے بے یقینی کی صورت حال کا خاتمہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سارے سرپرائز جھوٹ اور فریب پر مبنی تھے ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے جھوٹ اور فریب ہی تھا جس کا وہ خود شکا رہو گئے عوامی امنگوں کے مطابق ہونے والے فیصلے سے آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے انتخاب میں تاخیر اور سپیکر کے غیر قانونی اقدام کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ہماری جانب سے دائر پیٹشن پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سوموار کو شنوائی کے لئے سیکرٹری پنجاب اسمبلی، ایڈووکیٹ جرنل پنجاب اور دیگر کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ پنجاب میں ہمارے پاس 200 سے بھی زائد اراکین کی حمایت ہے اور جلد ہی انشااللہ قومی اسمبلی کی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی ہم سرخرو ہونگے اور حمزہ شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوکر شہباز سپیڈ سے پنجاب کی خدمت کریں گے۔
سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور انجینیئرملک آصف رجوانہ ایڈووکیٹ ٹکٹ ہولڈر پی پی 214 سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوے۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button