سیاستدان سیاست کو عوامی خدمت سمجھ کر عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ روف خان ساسولی
سیاستدان سیاست کو عوامی خدمت سمجھ کر عوام کو ریلیف فراہم کریں،
سیاستدان اس بھیانک وقت سے ڈریں جب عوام کے ہاتھوں میں ڈنڈوں کی بجائے تلواریں اور چھرے دکھائی دیں۔
روف خان ساسولی
ملتان ( سوسائٹی نیوز)
جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وسینئر بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ میاں برادران،زرداری اور عمران نیازی نے مل کر سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکالا جس کی زندہ مثال جھنگ میں سابق رکن اسمبلی پر عوام کی جانب سے ڈنڈوں کے ذریعے سرعام تشدد اور کپڑے تک پھاڑنے کی دیکھنے میں نظر آ ئی۔ پہلے سیاست باعث عزت ہوتی تھی اور آ ج باعث شرمندگی ہے سیاستدان اس بھیانک وقت سے ڈریں جب مہنگائی بیروزگاری کی ستائی ہوئی عوام کے ہاتھوں میں ڈنڈوں کی بجائے تلواریں اور چھرے دکھائی دیں۔
رؤف ساسولی نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے ایک نیازی خریدا پھر استعفیٰ دلایا اور خریدوفروخت کے ماہرین نے یہی سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اب آ گے دیکھئے کہ کیا ہوتا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاست کو عوامی خدمت کا درجہ دیا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے باشعور طبقات دانشور،سکالرز،ڈاکٹر،وکلاء،خواتین، مزدور،کسان،طلبہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جس طرح ڈالر کی بڑھتی ہوئی اڑان ہے ملکی معیشت مزید کمزور ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لیے آ نے والے دنوں میں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے حقیقی معنوں میں کردار ادا کرنے کے حامل عوامی نمائندوں کو ایوانوں میں لایا جائے ۔