سیاست میں اتنا نہ گریں۔مریم نواز کے حوالے سے عمران خان کے بیان پر آصف زرداری کا ردعمل
سیاست میں اتنا نہ گریں،
مائیں،بہنیں،بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔
آصف علی زرداری کا مریم نواز کے حوالے سے عمران خان کے نازیبا بیان پر ردعمل
کراچی (سوسائٹی نیوز)
ْسابق صدر آصف علی زردای نے مریم نواز کے حوالے سے عمران خان کے بیان کی مذمت کی اور انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہ گریں، مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئی ہیں، کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں۔