سید علی حیدر گیلانی کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر نائجیریا میں اغواء شدہ طالبعلم کے والد سے ملاقات
سید علی حیدر گیلانی کی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر نائجیریا میں اغواءشدہ طالبعلم کے والد سے ملاقات،
محمد افضل سے انکے صاحبزادے کے اغواء پر اظہار ہمدردی اور ڈاکٹر ابوذر کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان کی طرف سے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی
ملتان (سوسائٹی نیوز)
ممبر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی کی وزیرِ خارجہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر زکریا ٹاؤن ملتان میں نائجیریا میں اغواء ہونے والے طالب علم ڈاکٹر ابوذر کے والدِ محترم محمد افضل سے ملاقات کی
سید علی حیدر گیلانی نے محمد افضل سے انکے صاحبزادے کے اغواء پر اظہارِ ہمدردی کیا اور انکو یقین دہانی کروائی کہ ڈاکٹر ابوزر کی رہائی کیلئے وزارتِ خارجہ اور حکومتِ پاکستان کیطرف سے ہرممکمن اقدامات کیئے جائیں گے