crossorigin="anonymous"> سید یوسف رضا گیلانی کی جلد صحتیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ - societynewspk

سید یوسف رضا گیلانی کی جلد صحتیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

سید یوسف رضا گیلانی کی جلد صحتیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے،

محسن وسیب ان شاء اللہ بہت جلد صحتیاب ہو کر ہمارے درمیان ہوں گے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)

پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 150 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جلد صحتیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے۔سید یوسف یوسف رضا گیلانی ایک عوام دوست سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے۔انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملک بھر کے ساتھ ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرائیکی وسیب میں بیشمار عوامی فلاحی پراجیکٹ بنائے جس سے خطے عوام کو بے پناہ سہولتیں میسر آئیں۔وسیب کی عوام بھی ان سے بھرپور محبت کرتی ہے۔ان کی بیماری کی اطلاع سے ملک بھر کی طرح سرائیکی وسیب میں بھی بہت زیادہ تشویش اور بے چینی پائی جا رہی ہے اور پورا وسیب ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ ہم سب رب کریم کے حضور دعاگو ہیں کہ سید یوسف گیلانی کو بہت جلد شفاء کاملہ عطا ہو۔ اللہ تبارک تعالی سے امید واثق ہے کہ محسن وسیب بہت جلد صحتیاب ہو کر ہمارے درمیان ہوں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button