شہباز شریف بے بس ترین وزیراعظم،مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ترجمان۔ شیخ رشید

شہباز شریف بے بس ترین وزیراعظم،
مفتاح اسماعیل حقیقت میں آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں۔شیخ رشید
راولپنڈی(سوسائٹی نیوز)
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف بے بس ترین وزیراعظم ہیں جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حقیقت میں آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں۔
ٹویٹر بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی آنکھیں دکھا رہی ہیں ۔توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ حکمران مرکز میں پرویز الٰہی کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں۔ پرویز الٰہی کے خلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔غریب بجلی کے بل یا گھر کے کرائے میں سے ایک چیز ادا کر سکتا ہے۔ سارے ملک کوغریب کا مذبح خانہ بنا دیا گیا ہے۔ 21تاریخ کو لیاقت باغ میں عمران خان بڑاجلسہ کرے گا۔