Trending

شہباز شریف کی وزیراعظم ہاوس میں دبنگ انٹری

ہفتے میں دو کی بجائے ایک چھٹی اور آفس ٹائم دس بجے کی بجائے صبح 8بجے،ریلیف اعلانات پر عملدرامد کا آغاز,عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں ایک لمحہ ضائع نہیں کرنا۔ شہباز شریف

وقت مقررہ سے دو گھنٹے قبل پہنچ گئے،افسران اور عملے کی دوڑیں،گارڈ آف آنر پیش،باضابط ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچ گئے ۔وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔واضح رہے کہ رمضان المبارک میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو کے بجائے ایک تعطیل کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی کر دی، دفتر 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں، سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا آفس سنبھالتے ہی عوام کے ریلیف کے اعلانات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کئے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے۔رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔وزیراعظم نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔انہوں نے پینشنرز کی پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کا حکم بھی جاری کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات کی۔وزیراعظم سے عملے کا تعارف کرایا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرناایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے راہنما اصول ہیں۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button