crossorigin="anonymous"> شہلا رضا بھی مستعفی - societynewspk

شہلا رضا بھی مستعفی

شہلارضا بھی مستعفی

کراچی(سوسائٹی نیوز)

 صوبائی وزیر سعید غنی کے بعد شہلارضا نے بھی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شہلا رضا نے اپنی وزارت سےاستعفیٰ دے دیا ، شہلا رضا نے بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ دیا۔

شہلا رضا نےاستعفیٰ وزیر اعلی ٰسندھ مراد علی شاہ کو بھجوادیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے اپنے عہدے استعفیٰ دیا تھا، سعید غنی نے یہ استعفیٰ دو روز قبل پارٹی کو پیش کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ سعید غنی جو کہ پی پی پی کراچی کے صدر بھی ہیں بلدیاتی الیکشن کی مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں تاہم صوبائی وزیر اطلاعات کے استعفے پر فیصلہ پی پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 28 اگست کو کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button