ضلع مظفرگڑھ تحصیل علی پور میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد قتل
ضلع مظفر گڑھ تحصیل علی پور میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد قتل
مظفر گڑھ/علی پور (سوسائٹی نیوز)
تھانہ سٹی علی پور کی حدود چاہ مستوئی والا میں گھر سے پانچ افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کیمطابق ابتدائی معلومات کے مطابق پانچوں افراد کو قتل کیا گیا ہے۔مرنے والوں میں تین بچے ایک بیوی اور خاوند شامل ہیں۔
بیوی اور تین بچوں کی گردنیں تیز دھار آلے سے کٹی ہوئی تھیں جبکہ خاوند کی لاش کے ہاتھ باندھ کر پھندا لگا کر لٹکایا گیا تھا۔مرنے والوں میں 32 سالہ عمران اس کی بیوی 27سالہ سائرہ اور ایک 7 سالہ بیٹی حسنہ ،5 سالہ حسیبہ اور 3 سالہ ہانیہ شامل ہیں۔
وقوعہ کی اطلاع پاکر پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔لاشوں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کیمطابق وقوعہ قریباً صبح کے وقت ھوا جبکہ مقامی لوگوں یا کسی بھی ذریعہ سے دوپہر کو پتہ چلا ۔پولیس 4گھنٹے بعد پہنچی۔ وقوعہ کی اطلاع پا کر پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔