ضمنی الیکشن:عمران خان بمقابلہ مریم نواز

ضمنی الیکشن:عمران خان بمقابلہ مریم نواز،

ن لیگ کا ضمنی الیکشن میں کمپین اور جلسوں سے متعلق اہم فیصلہ

 

لاہور (سوسائٹی نیوز)

عمران خان کے لاہور میں کامیاب کنونشن اور لیگی کارکنوں کی ناراضگی کے بعد ن لیگ نے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کی ذمے داری مریم نواز کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

آئندہ ماہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لاہور کے چار حلقوں میں ہونے والے کنونشنز نے حکمراں جماعت ن لیگ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور ضمنی انتخابات کے مہم کی ذمے داری ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دیے جانے پر ن لیگی کارکنوں اور مقامی رہنماؤں نے ن لیگ کی مرکزی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور ان سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے کارکنوں اور مقامی رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے کہا ہے کہ لوٹوں کو ٹکٹ دیکر پارٹی کے وفادار ورکروں کا استحصال کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق عمران خان کے دورہ لاہور میں پی ٹی آئی کے متحرک ہونے اور ن لیگی کارکنوں ومقامی قیادت کی ناراضگی کے باعث ن لیگ کی مرکزی قیادت نے ضمنی انتخابات کی مہم چلانے کی ذمے داری ن لیگ کی صوبائی نائب صدر مریم نواز کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ حمزہ شہباز ضمنی الیکشن کو خود مانیٹر کریں گے اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حلقوں میں کنونشن کریں گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button