crossorigin="anonymous"> طالبہ تشدد کیس میں ملزم دانش شیخ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور - societynewspk

طالبہ تشدد کیس میں ملزم دانش شیخ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

طالبہ تشدد کیس میں ملزم شیخ دانش کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

فیصل آباد (سوسائٹی نیوز)

عدالت نے طالبہ تشدد کیس میں ملزم شیخ دانش کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبہ تشدد کیس کے مرکزی ملزم شیخ دانش کو علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم دانش کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

طالبہ تشدد کیس کے دیگر 4 ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزمہ ماہم کو عدالت نے جوڈیشل کرتے ہوئے گزشتہ روز جیل بھجوا دیا تھا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل فیصل آباد میں طالبہ کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ کاروباری شخصیت شیخ دانش علی اور متاثرہ طالبہ کی ہم جماعت ماہم کی جانب سے خدیجہ پر بہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر طالبہ پر بہیمانہ تشدد کیا اور بال بھی کاٹ دیے، جبکہ اسے جنسی طور پر بھی ہراساں کیا گیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button