crossorigin="anonymous"> عامر لیاقت حسین کی طبعیت ناساز، دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل - societynewspk
Trending

عامر لیاقت حسین کی طبعیت ناساز، دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل

کراچی(سوسائٹی نیوز)
رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی طبعیت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔عامر لیاقت نے طبعیت ناسازی کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خود دی اور لکھا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی لے جایا گیا۔
عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ ان کی طبیعت ناسازی کا سن کر وزیر اعظم نے اظہار تشویش کیا ہے اور ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔عامر لیاقت نے اسپتال میں اپنے ساتھ موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملنے ضرور جائیں گے۔عامر لیاقت نے اس پیغام کے ساتھ اسپتال سے اپنی تصویریں بھی شیئر کیں جن میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button