crossorigin="anonymous"> عدم اعتماد کو روکنے اور دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر - societynewspk
Trending

عدم اعتماد کو روکنے اور دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم کورٹ میں درخواست سابق اٹارنی جنرل انور منصور اور ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دائر کی گئی

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
سپریم کورٹ میں ’دھمکی آمیز خط‘ کی تحقیقات تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی جس میں عدالتی کمیشن بناکر میموگیٹ کی طرز پر خط کی تحقیقات کروانے کی درخواست کی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں درخواست سابق اٹارنی جنرل انور منصور اور ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔
دھمکی آمیز خط سے متعلق سپریم کورٹ میں مذکورہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائرکی گئی ہے۔دارخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایک بین الاقوامی سازش ہے، تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button