عمران خان ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر فوری مستعفی ہو جائیں اکبر ایس بابر

عمران خان ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد فوری مستعفی ہو جائیں۔ اکبر ایس بابر

 

اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)

تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔

 

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ کیس آئی اوپنر ہے، آزاد الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کردی ہے اور پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس دے دیا ہے، تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں، اس لیے سمجھتاہوں کہ وقت آگیا ہےکہ تحریک انصاف میں رجیم چینج ہو۔

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، اس بڑے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو اس کے نظریاتی کارکنان کے حوالے کرنا چاہیے، کوئی وجہ نہیں کہ عمران خان استعفیٰ دے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button