عمران خان کا 25مئی کا لانگ مارچ سرکس ناکام ہوگا۔ پیپلزیوتھ ضلع ملتان
عمران خان کا 25 مئی کا لانگ مارچ سرکس ناکام ہو گا۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ملتان ضلع
ملتان( سوسائٹی نیوز )
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شجاع آباد سٹی ضلع ملتان کے اجلاس سٹی صدر پی وائی او شجاع آباد غلام محی الدین قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمانان خصوصی سید عارف شاہ صدر پی وائی او جنوبی پنجاب،سیف علی بھٹی ضلعی صدر پی وائی او ملتان،رانا عابد علی امیدوار پی پی 214 تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز یوتھ کے عہدے داروں نے کہا کہ عمران نیازی ملک میں انارکی چاہتے ہیں۔ انکا لانگ مارچ سرکس بری طرح ناکام ہو گا۔ نیازی ٹولہ پاکستان کی معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ دراصل پاکستان تحریک انصاف جماعت ہی بیرونی سازش کے ذریعے ملک پر مسلط ہوئی۔ انکا مشن اسلامی ملک میں غیر مسلم ایجنڈہ نافذ کرنا ہے۔
سید عارف شاہ نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوے دار عمران نیازی نے ملتان کے جلسے میں جس طرح سے اک سیاسی خاتون کے مطلق گھٹیا زبان استعمال کی اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ قوم کو بھی اسی طرح کے رویئے کا درس دے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی انکے اس ناکام عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،عمران خان سرکس لگانے سے پہلے قوم کو اپنی چار سالہ کارکردگی بتائیں کہ انہوں نے کس طرح سے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا۔
سیف بھٹی نے کہا کہ عمران خان فتنہ ہیں جو کہ خونی مارچ کرنا چاہتے ہیں۔انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔ اب یہ پاک فوج کو نیوٹرل دیکھنا چاہ رہے ہیں۔ نیوٹرل یہ خود ہیں جس کے معنی یہ بتا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ افواج پاکستان نے آس ملک میں بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے اپنی جان کے نذرانے پیش کیے ہیں۔انہیں سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش بھی مت کریں۔
رانا عابد علی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ایٹمی پروگرام عوام کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے۔عمران خان نے اس ملک میں سوائے تباہی کے کچھ نہیں کیا۔ ہم موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان سے قوم کا لوٹے پیسے کا حساب لیا جائے ۔
محی الدین قریشی نے کہا کہ عمران خان عوام کے حلال کی کمائی کو لانگ مارچ سرکس میں حرام کر رہے ہیں۔ پیپلز یوتھ ضلع ملتان کے عہدے داروں نے کہا پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ میں جو عوام کا جوش جذبہ قوم نے دیکھا اس سے پاکستانی قوم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی یاد کو تازہ کر دیا تھا ۔پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور وزیر خارجہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح سے امریکہ سمیت جن ملکوں کے دورے کیے وہاں اپنے نانا شہید سمیت پورے ملک کو سرخرو کر دیا، جعلی پیر شاہ محمود قریشی اپنے دور وزیر خارجہ میں چین میں پاکستانی طلبہ کی رجسٹریشن ایڈمیشن کے مسائل کئی سال میں حل نا کر پائے جبکہ وزیر خارجہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پہلے ہی دورہ چین پر ہزاروں طلباء کے مسائل حل کر دیے۔
امریکہ کے اصلی غلام شاہ محمود قریشی،عمرانی ٹولہ ہیں۔ اب انشاء اللہ یہ نااہل اس ملک کو مزید نقصان پہنچانے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے کیونکہ اب قوم انکا ناپاک عزائم جان چکے ہیں۔پیپلز یوتھ ملتان ضلع کے اجلاس میں مکی بلال بھٹی، ذیشان قریشی ودیگر عہدے دار موجود تھے۔
پیپلز پارٹی یوتھ شجاع آباد سٹی کے اجلاس سے سید عارف شاہ، سیف علی بھٹی،رانا عابد علی، محی الدین قریشی،مکی بلال بھٹی،زیشان قریشی ودیگر موجود ہیں