عمران خان کی تحریک انصاف کی جدوجہد کیلئے مالی اعانت کی درخواست
عمران خان کی تحریک انصاف کی جدوجہد کے لیے مالی اعانت کی درخواست
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے مالی اعانت کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے مالی اعانت کی درخواست ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے لیے تحریک انصاف کی لڑائی میں عطیات اور حمایت کی درخواست ہے، یہ ایک خود مختار پاکستان کی جدوجہد ہے، اس جہاد میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ کمیٹی کے چیئرمین خورشید عالم ہیں۔
میں پاکستان+دنیابھرمیں مقیم پاکستانیوں سےملتمس ہوں کہ حقیقی آزادی کیلئےPTIکی جدوجہد کی حمایت اور مالی اعانت کیجئے۔یہ ایک خودمختارپاکستان کی تحریک ہےچنانچہ آگےبڑھ کر اس جہاد میں حصہ ڈالئے @PTIKhurshidAlam تحریک انصاف کی فنڈریزنگ کمیٹی کےچیئرمین ہیں pic.twitter.com/CBmNKOtFLJ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 2, 2022