Trending
عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اور معاونین خصوصی نے دفاتر خالی کردیے
اعظم خان نے دفتر میں رکھا سامان اور دستاویزات اپنے گھر پشاور منتقل کر دیں
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے دفتر سے سارا سامان گھر منتقل کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اعظم خان نے دفتر میں رکھا سامان اور دستاویزات گزشتہ رات اپنے گھر پشاور منتقل کر دیں۔
دوسری جانب وزیراعظم آفس میں معاونین خصوصی نے بھی دفاتر خالی کر دیے ہیں اور اپنا سامان اپنے گھروں میں منتتقل کردیا ہے۔