crossorigin="anonymous"> عمران نیازی ،صدر علوی اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری غداری کے مرتکب,الحاج زاہد مقصود احمد قریشی - societynewspk

عمران نیازی ،صدر علوی اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری غداری کے مرتکب,الحاج زاہد مقصود احمد قریشی

 سپریم کورٹ فوری اور سخت ایکشن لے، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے ان کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کردی ہے۔الحاج زاہد مقصود احمد قریشی

ملتان (سوسائٹی نیوز)
جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری الحاج زاہدمقصود احمد قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی اور ڈپٹی اسپیکر کے حالیہ اقدامات غیر آئینی اور غیر جمہوری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے جاتے جاتے غیر آئینی کام کیا ہے جس سے وہ ملک اور آئین پاکستان سے غداری کے مرتکب ہوے ہیں اس پر آرٹیکل6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانا چاہیے۔نااہل اور جعلی وزیراعظم آج اپوزیشن کے سامنے ڈٹ جانے کی بجاے بھاگ نکلا۔ جو ملکی سیاسی میدان سے فرار ہو گیا وہ امریکہ اور یورپ کا خاک مقابلہ کرتا تھا ۔جو بڑے بڑے دعوے کرتا تھا آج اپوزیشن اور تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے سے بھاگ گیا لیکن اسے بھاگنے نہیں دیا جاے گا۔ اس کا سیاسی کیریئر ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا ہے۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے اس کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر آئینی عمل اور آئینی بحران کے خلاف قائد جمعیت نے جو بھی حکم دیا ہم حاضر ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button