crossorigin="anonymous"> عہد کرتے ہیں کہ اس سال پولیو کو شکست دے دیں گے ۔ شہباز شریف - societynewspk

عہد کرتے ہیں کہ اس سال پولیو کو شکست دے دیں گے ۔ شہباز شریف

عہد کرتے ہیں اس سال پولیو کو شکست دے دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ اس سال انسداد پولیو مہم میں اس موذی مرض کو شکست دینگے۔

اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کوعمر بھر کیلئے معذوری میں مبتلا کرسکتا ہے، صرف 2 بوندیں بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچا سکتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں یہ مرض دم توڑ چکا تھا، بدقسمتی سے دوبارہ آگیا ہے، ہم سب ملکر اس وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں، اس موذی مرض کا خاتمہ کریں گے اور پاکستان کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز جب آئیں تو اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز دشوار گزار راستوں پر چلتے ہوئے بچوں کی حفاظت کررہے ہیں۔ ان کی اس کاوشوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ جو افسران اور جوان اس قومی ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کرگئے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور پولیو کے خاتمے کیلیے ہماری مدد کرنے والے تمام افراد کی محنت پر ان کا بھی شکریہ ادا کرتا  ہوں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button