crossorigin="anonymous"> غریب عوام کی بھلائی کیلئے حکومتی اقدامات زیرو ہیں۔ کرامت علی شیخ - societynewspk

غریب عوام کی بھلائی کیلئے حکومتی اقدامات زیرو ہیں۔ کرامت علی شیخ

غریب عوام کی بھلائی کیلئے حکومتی اقدامات زیرو ہیں،

پی ایس پی بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کی طرح جنوبی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی واضح برتری حاصل کریگی۔ کرامت علی شیخ

 

ملتان ( سوسائٹی نیوز)

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے ۔اس کے لئے گھریلو اخراجات پورے کرنا محال ہو گیا ہے لیکن غریب آدمی کو ریلیف دینے کے دعویدار اب سابقہ نیازی حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ سخت ترین معاہدے کا واویلا کر رہے ہیں۔

 

کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غریب قوم کی بھلائی کے لئے اقدامات زیرو ہیں۔ اگر بجٹ میں بھی بائیس کروڑ غریب عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو صورتحال مزید بدتر ہو جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخاب میں پی ایس پی کی کامیابی پارٹی قیادت سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انشاء اللہ جنوبی پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات میں پی ایس پی واضح برتری حاصل کرے گی جس کے لئے پی ایس پی کی قیادت کی ہدایت پر پی ایس پی نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں بہت جلد پی ایس پی کی قیادت جنوبی پنجاب کا دورہ کرے گی ۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے بلکہ پٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے ایسا نہ ہو کہ مہنگائی سے تنگ عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button