غلاف کعبہ تاریخ میں پہلی بار نئے اسلامی سال کے آغاز پر تبدیل

غلاف کعبہ تاریخ میں پہلی بار نئے اسلامی سال کے آغاز پر تبدیل

مکہ مکرمہ (سوسائٹی نیوز)

حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں امام کعبہ اورحرمین شریفین امور کی جنرل پریزیڈینسی کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بھی شرکت کی۔

مسجد الحرام میں موجود سیکڑوں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظر دیکھا اور دعائیں کیں۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں کلید بردار کعبہ، منتظمین ، سعودی حکام اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت 200 سے زائد ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔

غلاف کعبہ کو کسوہ کہتے ہیں او ریہ مجموعی طور پر 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہر سال 9 ذی الحج کو ہوتی تھی تاہم رواں سال تاریخ تبدیل کر کے نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button