فوج اور عدلیہ کیخلاف ٹرینڈز چلانے اور اینٹی اسٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاون
راولپنڈی (سوسائٹی نیوز)
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر اینٹی اسٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کے لیے کریک ڈاون کیا جس میں آرمی چیف کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے سیاسی جماعت کے ایکٹوسٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر آرمی چیف، چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت اعلی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرینڈ چلانے اور اینٹی سٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کے لیے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیموں نے دیگر ونگز کے ساتھ مل کر اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور لاہور سے آرمی چیف کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مقصود عارف سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کے حوالے کردیا۔