crossorigin="anonymous"> قیادت نے حکم دیا تو NA155 سے الیکشن ضرور لڑوں گا۔ مخدوم جاوید ہاشمی - societynewspk

قیادت نے حکم دیا تو NA155 سے الیکشن ضرور لڑوں گا۔ مخدوم جاوید ہاشمی

قیادت نے حکم دیا تو NA155 سے ضرور الیکشن لڑوں گا،

پارٹی ورکرز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔

مخدوم جاوید ہاشمی

 

ملتان (سوسائٹی نیوز)

مسلم لیگ (ن) کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ورکرز ہماری پارٹی میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم ان کی قربانیاں فراموش نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں نواز شریف جانثار تحریک کے چیئرمین ملک رمضان اعوان جنرل سیکرٹری حدیقہ جبین ایڈووکیٹ، اقبال اعوان، فرحان انصاری، مریم شفیق، غلام حسین اور دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر زاہد بہار ہاشمی بھی موجود تھے۔

 

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ مہنگائی سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ہماری حکومت بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتقامی سیاست کرتی رہی ہے ہم انتقامی سیاست نہیں کریں گے۔ عوام کی خدمت کرنا ہمارا مشن ہے۔ نواز شریف بہت جلد ورکرز کے درمیان میں ہوں گے۔

 

میاں نواز شریف جانثار تحریک کے ارکان نے مخدوم جاوید ہاشمی سے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ NA 155 سے الیکشن لڑیں۔ ہم بھرپور آپ کا ساتھ دیں گے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔ اگر پارٹی قیادت نے حکم دیا تو میں NA 155 سے الیکشن ضرور لڑوں گا اور پی ٹی آئی کو ضرور شکست دوں گا۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کے مسائل کم کرنے کی بجائے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ عوام آنے والے جنرل الیکشن میں حساب کر دیں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button