crossorigin="anonymous"> لیفٹیننٹ جنرل ر سجاد غنی نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا - societynewspk

لیفٹیننٹ جنرل ر سجاد غنی نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا

لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی نے چیئرمین واپڈ کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)

واپڈا کو نیا چیئرمین مل گیا، لیفٹیننٹ جنرل(ر)سجاد غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈاکے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹننٹ جنرل(ر) سجاد غنی نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور وہ واپڈا کے تئیسویں چیئرمین بن گئے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی پروفیشنل انجینئر ہیں اور گزشتہ چار دہائیوں سے دو مساوی کیریئر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

چیئرمیں واپڈا نے بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری ملٹری انجینئرنگ کالج سے انیس سو چوراسی میں حاصل کیا۔

بعد ازاں انیس سو نوے میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے سول انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل لی۔

وہ پاک فوج میں انجینئرنگ کور کے کمانڈر اور کوارٹرماسٹر جنرل پاکستان آرمی کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں جہاں ان کی زیرسرپرستی کئی میگا تعمیراتی پروجیکٹس مکمل ہوئے۔

انہوں نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور کور کمانڈر کراچی کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں۔

لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی نے انیس سو اٹہتر میں پاک فوج کی انجینئرنگ کور میں کمیشن حاصل کی اور انفینٹری بریگیڈ اور سوات آپریشن کے دوران انفینٹری ڈویژن کی کمانڈ کی۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سات مئی دو ہزار بائیس کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے پانچ سال چیئرمین واپڈا کے عہدے پر خدمات انجام دی تھیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button