crossorigin="anonymous"> مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129واں یوم پیدائش - societynewspk

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129واں یوم پیدائش

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

 

کراچی (سوسائٹی نیوز)

ملک بھر میں آج مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، مادر ملت کی قبر پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

 

متحرمہ فاطمہ جناح کے یوم ولادت کے سلسلے میں مزار قائد انتظامیہ کی طرف سے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، فاتحہ خواں قاری محمد شمس الدین نے مادر ملت کی قبر پر خصوصی دعا کروائی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

 

دعا کے اجتماع میں مزار قائد کے ملازمین کے علاوہ شہری اور پاک بحریہ اور سندھ رینجرز کے جوان بھی شریک ہوئے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button