مخدوم مرتضی محمود کی انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے خصوصی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ شہباز شریف

مخدوم مرتضی محمود کی انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے خصوصی کوششوں کو سراہتے ہیں،

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود اور سیکرٹری امداد اللہ بوسال سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران اظہار خیال

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود کی انڈونیشیاء سے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے خصوصی کوششوں کو سراہا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ وزیرِ صنعت و پیداوار کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیاء کا دورہ قابلِ ستائش ہے۔ بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا۔ خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔ وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار اور سیکرٹری کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔

 

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرِ صنعت مخدوم مرتضی محمود نے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر اندونیشیاء کا دورہ کیا تھا۔ ان کے دورے کا مقصد ملک میں خوردنی تیل کی درآمد سے متوقع بحران کا سدِ باب کرنا تھا۔ وزیرِ صنعت کی کوششوں کی بدولت انڈونیشیاء سے اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن (10 بحری جہاز) پاکستان کو فراہم کئے جا رہے ہیں۔ بحری جہازوں کی پہلی کھیپ وزیرِ صنعت و پیداوار کی انڈونیشیاء میں موجودگی کے دوران ہی پاکستان روانہ کر دی گئی تھی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button