crossorigin="anonymous"> مریم نواز کا الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنانے کا مطالبہ - societynewspk

مریم نواز کا الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنانے کا مطالبہ

مریم نواز کا الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ

 

لاہور(سوسائٹی نیوز)

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کردیا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لکھا کہ ’اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

مریم نواز نے لکھا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر حملہ دھاندلی کی وجہ سے نہیں بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔

 

انہوں نے لکھا کہ ’آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے خلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آچکے ہیں اور ان شواہد کا منظر عام پر لایا جانا ناگزیر ہے لہٰذا الیکشن کمیشن جلد فیصلہ سنائے۔

 

اپنی ہی 20 سیٹوں پر 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔ ECP پر آپ کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں جو ہوئی ہی نہیں،بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں جن کا منظرِ عام ہر لایا جانا ناگزیر ہے۔ ECP جلد فیصلہ سنائے۔

 

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگر پی ٹی آئی کے خلاف آیا تو پوری پارٹی ختم ہوجائے گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button