مسلم لیگ ن کا دور ملکی ترقی کا سنہرا دور ہوتا ہے۔ ملک آصف رفیق رجوانہ
مسلم لیگ ن کا دور ملکی ترقی کا سنہری دور ہوتا ہے،
ان شاء اللہ ملتان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔ملک آصف رفیق رجوانہ
ملتان( سوسائٹی نیوز)
مسلم لیگ ن کے امیدوار ایم پی اے پی پی 214 انجینیئر ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا دور ملکی ترقی کا سنہری دور ہوتا ہے۔ انشااللہ ملتان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔ سابقہ دور حکومت میں ترقیاتی منصوبے صرف کاغذی کاروائی کی حد تک محدود تھے۔ ہم ان روکے ہوئے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کے خصوصی تعاون سے منظور ہونے پر سیداں والی بائی پاس چوک تا ہیڈ محمد والا کشادگی دو رویہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر شیخ طارق رشید ،بریگیڈیر ملک قیصر مہے،سلمان قریشی، ملک انور علی سمیت لیگی رہنماﺅں نے دعا کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک خونی روڈ تھی اور دو رویہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے تھے۔ ہمارے دور حکومت میں ہی اس سڑک کی کشادگی کا منصوبہ پاس ہوا تھا اور الحمداللہ آج وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی خصوصی کاوش سے اس سڑک کی کشادگی کا افتتاح ہوا ہے جس سیداں والا بائی پاس کی عوام دیرنیہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے ،مسلم لیگ (ن)ملتان میں عوامی بھلائی کے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرے گی۔
ملتان۔امیدوار ایم پی اے پی پی 214 انجینیئر ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ ، شیخ طارق رشید ، بریگیڈیر ملک قیصر مہے، سلمان قریشی، ملک انور ودیگر سیداں والی بائی پاس چوک تا ہیڈمحمد والا روڈ کشادگی سڑک کے افتتاح کے بعد دعا کرا رہے ہیں۔