مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سینیٹر و ایم این اے چوہدری تنویر کی ضمانت منظور
لاہور (سوسائٹی نیوز)عدالت نے 11 مارچ کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر و ایم این اے چوہدری تنویر خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری تنویر گرفتاری کے بعد ریمانڈ پر تھے، انہیں دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی ہے جس کی مالیت 10، 10 لاکھ روپے ہے، ضمانتی دستاویزات کی تکمیل کے بعد انہیں آج (بدھ) کو رہا کردیا جائے گا۔