crossorigin="anonymous"> ملتان سے سندھ گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام - societynewspk

ملتان سے سندھ گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام

350 سے زائد گندم کی بوریوں سے بھرا ٹرک اور ڈرائیور گرفتار,تھانہ راجہ رام میں مقدمہ درج

ملتان (سوسائٹی نیوز)
ضلعی انتظامیہ نے گندم سمگلنگ و ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے سخت پالیسی اختیار کرلی ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کا آغاز کردیا ہے گزشتہ رات گئے خصوصی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران شجاع آباد انٹر چینج پر گندم سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور 350 سے زائد گندم کی بوریوں سے بھرا ٹرک اور ڈرائیور گرفتار کرلیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تھانہ راجہ رام میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے گندم کی سمگلنگ روکنے کے احکامات دیے ہیں۔موٹر وے سمیت مرکزی شاہراہوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ ماہ رمضان میں کسی صورت گندم کی مصنوعی قلت نہیں ہونے دینگے۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button