crossorigin="anonymous"> ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری،پاکستان اسٹیل میں 10ارب کی چوری کی تحقیقات کا آغاز - societynewspk

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری،پاکستان اسٹیل میں 10ارب کی چوری کی تحقیقات کا آغاز

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری،

پاکستان اسٹیل میں 10ارب کی چوری کی تحقیقات کا آغاز

 

کراچی (سوسائٹی نیوز)

پاکستان اسٹیل میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے لیے خط لکھ دیا۔

 

اسٹیل ملز کے مختلف شعبوں اور مین پلانٹ سے 10ارب روپے کا میٹریل اور ویسٹ چوری کر لیا گیا۔ شعبہ جاتی تحقیقات میں سینئر انتظامی افسران کے ملوث ہونے کے انکشاف ہوا ہے۔

 

چوری میں سینئر انتظامی افسران کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی ایف آئی اے کو فراہم کردیے گئے۔

 

وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اربوں روپے کی چوری میں سینئر انتظامی افسران ملوث ہیں۔

 

خط کے مطابق ایف آئی انکوائری کرکے چوری میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button