crossorigin="anonymous"> ملکی ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 22ہزار ایکڑ فٹ۔ واپڈا،ارسا - societynewspk
Trending

ملکی ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 22ہزار ایکڑ فٹ۔ واپڈا،ارسا

تربیلا میں پانی کی آمد 21 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 800 کیوسک ہے

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
واپڈا اور ارسا کے مطابق ملکی ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 3 لاکھ 22 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ پانی کا یہ سارے کا سارا ذخیرہ منگلا ڈیم میں موجود ہے جبکہ تر بیلا اور چشمہ میں پانی ڈیڈ لیول پر ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 21 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 800 کیوسک ہے۔
منگلا میں پانی کی آمد 31 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ہے۔جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 26 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 22 ہزار 700 کیوسک ہے۔ترجمان کے مطابق منگلا تربیلا اور چشمہ میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ تین لاکھ 22 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button