crossorigin="anonymous"> ملک عبدالغفار ڈوگر وزیراعظم کے مشیر مقرر،این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں موسی گیلانی کے حق میں دستبردار - societynewspk

ملک عبدالغفار ڈوگر وزیراعظم کے مشیر مقرر،این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں موسی گیلانی کے حق میں دستبردار

ملک عبدالغفار ڈوگر وزیراعظم کے مشیر مقرر،این اے 157 سے موسی گیلانی کے حق میں دستبردار

ملتان (سوسائٹی نیوز)

مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر مقرر ہو گئے ہیں۔ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

ملک عبدالغفار ڈوگر این اے 157 کے ضمنی انتخابات میں پارٹی قیادت کے حکم پر پی ڈی ایم کے امیدوار سید علی موسی گیلانی کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں اور آج انہوں نے کا غذات نامزدگی جمع نہ کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگی کارکنوں اور رہنماوں کے متفقہ فیصلے پر ملک عبدالغفار ڈوگر نے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا اور کمپین شروع کر دیی۔تاہم اپنے قائد میاں نواز شریف کے حتمی فیصلے پر انہوں نے قیادت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے موسی گیلانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button