میاں نعیم ارشد کی سماجی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔ شمشیر احمد خان
میاں نعیم ارشد کی سماجی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جائیگا۔ شمشیر احمد خان
ملتان ( سوسائٹی نیوز )
سی ای او ایجو کیشن ملتان شمشیر احمد خان نے کہا کہ میاں نعیم ارشد کی سماجی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جائیگا۔انہوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر رکھا ہے۔معاشرتی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سماجی راہنما و ماہر تعلیم میاں نعیم ارشد کے اعزاز میں منعقدہ فیئر ویل پارٹی سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔
تقریب سے ڈی ای او سیکنڈری شیخ محمد رفیق،ڈی ای او ایلیمنٹری راؤ جاوید رفیق، ریجنل پروگرام منیجر قائد اعظم اکیڈمی فار ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل ملتان سٹی اسلم خان قیصرانی،ریجنل پروگرام منیجر قائد اعظم اکیڈمی فار ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ بہاولپور شیخ محمود الحسن، چیئرمین شعبہ سوشیالوجی ذکریا یونیورسٹی ملتان کامران اشفاق، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ٓرٹس کونسل محمد سلیم قیصر،ڈپٹی ڈی ای او شجاع آباد میاں خالد عالم، پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ملتان ایم رمضان انجم، پراجیکٹ ڈائریکٹر وومن یونیورسٹی ملتان اسد علی خان بھٹہ،ممبر پنجاب بار کونسل رانا طفیل احمد نون ایڈووکیٹ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل ملتان صدر ڈاکٹر فاروق اکبر خان لغاری،پرنسپل گورنمنٹ لیب ماڈل ہائی سکول رنگیل پور نعیم قادری، پرنسپل لیبارٹری ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ملتان رانا جاوید مصطفیٰ، ایجو کیشن آفیسر میاں منیر احمد، میاں فرحان مجید ایڈووکیٹ اور انجینئر میاں ذیشان مجید نے بھی خطاب کیا۔
شمشیر احمد خان نے مزید کہا کہ خدمت خلق عظیم نیکی اور صدقہ جاریہ ہے میاں نعیم ارشد کی سماجی خدمات لائق تحسین ہیں انکی علمی، ادبی، سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نعیم ارشد بے لوث سماجی خدمت کے عظیم علمبردار ہیں سوشل ورک انکی پہچان ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں سماجی خدمت سے ہی ملک وقوم کا نام روشن کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ معاشرتی ترقی کے لیے ہمیں نفرت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔معاشرے میں عزت، احترام اور محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
سی ای او ایجو کیشن ملتان شمشیر احمد خان نے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی ملتان کی جانب سے میاں نعیم ارشد کو ان کی خدمات پر یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا۔
اس موقع پر وسیم امین، رانا عدیل،ایوب علی صدیقی،اظہر عباس، چوہدری مرتضیٰ گجر، مقبول احمد، رانا محمد اکرم،محمد رمضان، شبیر خان ڈیسی،شبیر ساقی،ملک غلام حیدر حیدری،محمد عارف،ملک ارشد بھٹہ،ذیشان حکیم،محمدطارق، چوہدری محمد فاروق، راؤ شمشاد اور محسن صمد جنجوعہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
سینئر سماجی راہنما و ماہر تعلیم میاں نعیم ارشد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان،شیخ محمد رفیق،راؤ جاوید رفیق،ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ،اسلم خان قیصرانی،شیخ محمود الحسن،کامران اشفاق،ایم رمضان انجم،سلیم قیصر،میاں خالد عالم،میاں فرحان مجید، میاں ذیشان مجید،اسد علی خان بھٹہ اور رانا طفیل خطاب کر رہے ہیں۔