crossorigin="anonymous"> میں نفرت،تقسیم اور پولرائزیشن کی سیات کیخلاف ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری - societynewspk

میں نفرت،تقسیم اور پولرائزیشن کی سیات کیخلاف ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری

میں نفرت،تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کیخلاف ہوں۔بلاول بھٹو زرداری

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات مثبت، نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا رہی جبکہ میں نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کے خلاف ہوں۔

 

دورہ چین پر روانگی سے قبل امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھاکہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کو ہرسطح پرامریکا سے روابط جاری رکھنا چاہیے اور امریکا و پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھ کر وسیع تر،گہرے اور زیادہ بامعنی تعلقات بنائیں، افغانستان کے انسانی بحران اور تباہ حال معیشت سے فوری طورپر نمٹنے کی ضرورت ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغان معیشت کی مکمل تباہی افغانوں، پاکستان اور عالمی برادری کیلئے تباہی ہو گی، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے ہی خواتین کے حقوق لیے جا سکتے ہیں، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے دہشتگردی کیخلاف کامیابی کے امکان زیادہ ہونگے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button