crossorigin="anonymous"> نئے اسلامی سال کا چاند نظر نہیں آیا،یکم محرم اتوار 31جولائی اور یوم عاشور 9اگست کو ہو گا - societynewspk

نئے اسلامی سال کا چاند نظر نہیں آیا،یکم محرم اتوار 31جولائی اور یوم عاشور 9اگست کو ہو گا

نئے اسلامی سال کا چاند نظر نہیں آیا،

یکم محرم اتوار 31جولائی اور یوم عاشور 9 اگست کو ہوگا

 

کوئٹہ (سوسائٹی نیوز)

نئے اسلامی سال کا چاند ملک بھر میں نظر نہیں آیا اب یکم محرم الحرام اتوار اور دس محرم 9 اگست منگل کو ہوگی۔

 

نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام 1444ھ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منقعد ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

 

مرکزی اجلاس اس بار کوئٹہ میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوئے۔ علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور کے دفاتر کوہسار کمپلکس میں اسلام آباد زونل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جب کہ پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہور میں منعقد ہوا۔

 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے اس حوالے سے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم محرم الحرام 31 جولائی اتوار کو ہوگی جب کہ 9 اگست منگل کو دس محرم الحرام یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائےگا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button