نئے گورنر پنجاب انجنیئر میاں بلیغ الرحمن نے حلف اٹھا لیا
نئے گورنر پنجاب انجنیئر میاں بلیغ الرحمن نے حلف اٹھا لیا،
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی گورنر میاں بلیغ الرحمن کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
لاہور (سوسائٹی نیوز)
گورنر ہاؤس میں پنجاب کے نئے گورنر بلیغ الرحمن کی تقریب حلف برداری کی باوقار تقریب منعقد ہوئی۔
چیف جسٹس پنجاب ہائیکورٹ نے نئے گورنر انجنیئر میاں بلیغ الرحمان سے حلف لیا۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے میاں بلیغ الرحمن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور انہیں گورنر پنجاب کاحلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں بلیغ الرحمن گورنر پنجاب کے منصب کوعوام کی فلاح کیلئے استعمال کریں گے۔
ہم ملکر صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے۔آج آئین اور قانون کی بالادستی ہوئی ہے-آئین سے کھلواڑ کرنے والوں نے نا صرف وزیراعلیٰ بلکہ گورنر کے حلف میں بھی رکاوٹیں ڈالیں –
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آج آئین او رقانون کی دھجیاں اڑانے والو ں کو شکست ہوئی ہے-نیت نیک او رارادے پختہ ہوں تو اللہ تعالیٰ بھی راستے بنا دیتا ہے-