Trending
نیب کی فرح خان کیخلاف انکوائری شروع
فرح خان کیخلاف اثاثے منی لانڈرنگ کے ذریعے بنانے کا الزام ہے
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
نیب حکام کا کہنا ہے کہ فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں،منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہوں گی، ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق انکوائری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
نیب ترجمان کے مطابق فرح خان کیخلاف اثاثے منی لانڈرنگ کے ذریعے بنانے کا الزام ہے، گزشتہ 3 سال کے دوران اکاؤنٹس میں 847 ملین روپے جمع ہوئے، تمام رقم ذاتی اکاؤنٹ میں آتی رہی اور فوری نکلوائی بھی گئی۔2018 کے بعد نامعلوم ذرائع سے اثاثوں میں مسلسل اضافہ ہوا، فرح خان نے 9 بار امریکہ اور 9 بار ہی یو اے ای کا دورہ کیا۔
